ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اردن:عرب سربراہ اجلاس 29مارچ کو ہو گا

اردن:عرب سربراہ اجلاس 29مارچ کو ہو گا

Wed, 16 Nov 2016 16:13:28    S.O. News Service

اردن،16نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اردن نے آئندہ عرب سربراہ کا اجلاس منعقد کرنے کے لیے 29مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔اردن کے وزیر خارجہ ناصر جودہ نے ایک اخباری بیان میں بتایا ہے کہ 28واں عرب سربراہ اجلاس آئندہ برس مارچ کی 29تاریخ کو دارالحکومت عمان میں منعقد ہوگا۔وزیر خارجہ کے مطابق سربراہ اجلاس سے قبل مارچ کی 23تاریخ سے وزراء ، مستقل مندوبین اور اعلی ذمے داران کی سطح پر سیاسی ، اقتصادی اور تکنیکی نوعیت کے تمہیدی اجلاسوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔ناصر جودہ کے بیان کے مطابق عرب لیگ کے سکریٹریٹ کو اجلاس کی تاریخ سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور اجلاس کے انعقاد کے انتظامات کے حوالے سے لیگ کے مختلف ذیلی اداروں کے ساتھ کوآرڈی نیشن عمل میں لائی جائے گی۔ اردن کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ مملکت کے شاہ عبداللہ دوم اجلاس میں شرکت کے لیے برادر عرب ممالک کے فرماں رواؤں اور سربراہان کو سرکاری طور پر دعوت دیں گے۔


Share: